نئی دہلی،04/ مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سی بی آئی کی طرف سے مظفر پور شیلٹر ہوم معاملے میں نئے انکشافات کے بعد آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے پی ایم مودی اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پر حملہ کیا ہے۔ تیجسوی یادونے کہا کہ اس پورے واقعہ میں برجیش ٹھاکر کے علاوہ کئی لوگ شامل ہیں۔میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اس کیس میں نتیش کمار کے کئی قریبی اور وزراء ملوث ہیں۔گورنر کو اس حکومت کو برخاست کر دینا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ 34 لڑکیوں کے ساتھ ریپ اور قتل کا حیوانیت کا واقعہ پی ایم مودی کی مدد سے سی ایم نتیش کمار کے سامنے انجام دی گئی یہ انتہائی شرمناک بات ہے۔آپ کو بتا دیں کہ سی بی آئی نے جمعہ کو سپریم کورٹ میں سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مظفر پور سلیٹر ہوم جنسی تشدد کیس کے اہم ملزم برجیش ٹھاکر اور اس کے ساتھیوں نے 11 لڑکیوں کا قتل کیا تھا اور ایک شمشان گھاٹ سے ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں۔بتا دیں کہ مظفر پور شیلٹرہوم ماملے میں تقریباً34 لڑکیوں کے ساتھ ریپ کا معاملہ سامنے آیا تھا۔اس معاملے میں سپریم کورٹ بہار حکومت کو بھی کئی بار پھٹکار لگا چکی ہے۔ سپریم کورٹ میں دائر اپنے حلف نامے میں سی بی آئی نے کہا کہ تفتیش کے دوران درج متاثرین کے بیانات میں 11 لڑکیوں کے نام سامنے آئے ہیں جن میں ٹھاکر اور ان کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر قتل کیا تھا۔